عمران خان کی حاضری دستخط والی گمشدہ فائل بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں دیکھی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں