اسحاق ڈار نے سینیٹ کے فلور پر نیو کلیئر پروگرام سے متعلق بیان کیوں دیا؟ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ میں نیو کلیئر پروگرام سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے فلور پر نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بیان کیوں دیا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈار صاحب وزیر خزانہ ہیں، وضاحت فرمائیے آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کس دنیا میں رہتے ہیں جو پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی فہم و فراصت اتنی ہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں