گڈانی کے ماہی گیروں کا معاشی قتل بند کرکے قیمتی مچھلیوں کے مناسب نرخ دیے جائیں، بی این پی عوامی

گڈانی (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری برائے ماہی گیری میر عبدالصمد زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گڈانی کے ماہی گیروں کا سازش کے تحت معاشی قتل کیا جارہا ہے، مارکیٹ میں مچھلیوں کی اچھا خاصا ریٹ چل رہا ہے مگر صد افسوس یہاں کے بیوپاری کوڑیوں کے دام پر قیمتی نایاب مچھلیوں کو انتہائی کم ریٹ پر خرید کر دانستہ طور پر غریب سادہ اوح ماہی گیروں کا استحصال کررہے ہیں، بی این پی(عوامی) اس عمل کی سخت مذمت کرتی ہے اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری نوٹس لیں ورنہ گڈانی کے غریب ماہی گیروں کا بھرپور ساتھ دے کر احتجاج کیا جائیگا۔ بی این پی (عوامی) بلوچستان بھر میں ماہی گیروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیور عوام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی۔بلوچستان کے تمام وسائل کا پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے۔ مرکزی سیکرٹری ماہی گیر میر عبدالصمد زہری نے کہا کہ گڈانی میں مچھلیوں کے بیو پاریوں کا یہی موقف ہے کہ یہاں کے مچھیرے ہمارے مقروض ہیں اس لیے ہم کم ریٹ پر غریب ماہی گیروں سے مچھلیاں خریدتے ہیں ،جو کہ ماہی گیروں کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے جو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ بیان میں مزید کہا کہ قرض داری کا یہ مقصد نہیں کہ بیوپاری کوڑیوں کے دام مچھلیاں غریب بے بس ماہی گیروں سے جبراً خرید کر مذکورہ ماہی گیروں پر ظلم و جبر کریں۔ ڈپٹی کمشنر حب، اسسٹنٹ کمشنر حب ، تحصیل دار گڈانی اور دیگر متعلقہ ذمہ داران سے پ±ر زور مطالبہ کیا کہ گڈانی کے مچھلی بیو پاریوں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق گڈانی کے ماہی گیروں سے مچھلیاں خریدیں، تاکہ گڈانی کے تنگ دست اور غربت کی چکی میں پسے ماہی گیروں میں پائی جانے والی بے چینی اور پریشانی کا خاتمہ ہو اور ماہی گیر بہتر و فعال انداز میں اپنا گزر بسر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں