چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی نے عوامی شکایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی ایچ ای حکام کو مراسلہ لکھ دیا

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات پر سوئی گیس کے زونل منیجر ایکسین پی ایچ ای کو مراسلے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے اپنی کا رکردگی کو بہتر بنا ئیں اور عوامی شکا یات کو فوری طور پر دور کریں تفصیلات کے مطا بق سبی شہر میں گیس اور پا نی کے بحران سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دفتر میں پانی اور گیس سے متعلق عوام کی روز بروز شکایات موصول ہو رہی ہیں جس پر میں خاموش نہیں رہ سکتا چیئر مین میونسپل کمیٹی نے کہا کہ میں عوامی نما ئندہ ہوں اور عوام سے میرا قریبی تعلق ہے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اس منصب پر آیاہوں سردار محمد خان خجک نے کہا کہ کرسی میری ضرورت نہیں عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے سبی شہر کی عوام کو مصیبت میں نہیں دیکھ سکتا لہذا زونل منیجر سوئی گیس اور پی ایچ ای کا محکمہ اپنی کا ر کردگی کو فوری طور پر بہتر بنا ئیں کہیں ایسا نہ ہو کہ عوا می شکایات بڑھتی ہو ئی کہیں احتجاج کی صورت نہ اختیا ر کرے لہذا بہتر ہو گا کہ ادارے اپنی کا رکر دگی کو بہتر بنا ئیں اور عوامی شکایات کو دور کریں انھوں نے سوئی گیس کے زونل منیجر سے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کے وقت گیس کا نہ ہونا کسی المیہ سے کم نہیں کتنے افسوس کی بات ہے کہ روزہ داربغیر سحری کے روزہ رکھیں اور افطار کے وقت بھی انہیںگیس نہ ہونے کی وجہ سے افطار نہ کر سکیں سردار محمد خان خجک نے کہا کہ عوامی سکایات کو دور کریں اور روزے داروں کا خیال رکھیں انھوں نے کہا کہ الحمدو للہ ہم مسلمان ملک میں رہتے ہیں اور سب مسلمان ہیں روزے دار کو سہو لتیں فراہم کرنا بحیثیت ادارے ہما ری ذمہ داریوں میں شامل ہیںگیس کے نہ ہو نے سے خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ لوگ گیس کے بھا ری بھرکم بل بھی ادا کرتے ہیں اور انہیں گیس بھی نہیں مل۔تی یہ سراسر ظلم اور زیا دتی ہے میں عوامی نما ئندہ ہوں اور عوام کی آواز بنوں گا لہذا زونل منیجر سوئی گیس اور پی ایچ ای کے اہل کار اپنی کا رکردگی کو بہتر بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں