بلوچستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، بلدیاتی نمائندے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں، نواب ثنا اللہ

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے جھالاوان ہاو¿س کراچی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نومنتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی میونسپل کارپوریشن خضدار کے رکن میرعزیز محمد عمرانی نے ملاقات کی پارٹی رہنماو¿ں نے نواب ثناءاللہ خان زہری کو پارٹی کی کامیابی پر مبارک بادی۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے نومنتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نواب زہری اور پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال جھالاوان میں مستقبل کے سیاسی صف بندی پارٹی امور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ہم انشاءاللہ بلوچستان میں ایک حقیقی تبدیلی لا کر یہاں کے عوام کے بھرپور خدمت کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کا ترجمان جماعت ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان کے عوام نے پارٹی امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کر انہیں تاریخی کامیابی دلائی پارٹی کے بلدیاتی نمائندے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ملاقات میں نامزد امید وار برائے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری معروف شخصیت نظامی میر عبدالنبی زہری عبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں