کوئٹہ، 18ویں یوتھ پارلیمنٹ کیلئے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز

کوئٹہ : یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے اٹھارہویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان میں شامل ہونے کے لئے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نوجوانوں کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے، پارلیمانی عمل کے بارے میں جاننے اور ان موضوعات پر مباحثوں اور تبادلہ خیال میں مشغول ہونے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے جو ان کی کمیونٹیز اور پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ شرکاءکو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہم خیال افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے اور جمہوریت اور شہری مصروفیت کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اٹھارھویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان ایک سال کی مدت کے دوران کئی اجلاسوں پر مشتمل ہوگی۔ منتخب اراکین بِلوں اور تحریکوں پر تبادلہ خیال اور ووٹ دیں گے جس کا مقصد اس قانون سازی کی تیاری اور منظوری ہے جو ان کی کمیونٹیز کو درپیش اہم مسائل کو حل کرتی ہے۔ اٹھارہویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان میں شامل ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 29 سال کے درمیان ہونی چاہئیں اوروہ رضاکارانہ، سماجی مسائل، سیاست اور قیادت میں گہری دلچسپی رکھتے ہوں۔دلچسپی رکھنے والے افراد اٹھارھویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے بارے میں مزید جاننے اوراظہار دلچسپی کی درخواستیں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی ویب سائٹ http://www.youthparliament.pk/ پر 14 اپریل، 2023 تک جمع کرو اسکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو بذیعہ ای میل مطلع کیا جائے گا۔یوتھ پارلیمنٹ پاکستان تمام شرکاءکے لئے ایک محفوظ اور جامع ماحول پیدا کرنے کے لیے پ±رعزم ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان پورے پاکستان سے شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کرتی ہے اور دور دراز علاقوں، خواتین اور مخنث حضرات، مذہبی اقلیتوں اور معذور اشخاص کی جانب سے درخواستوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں