راولپنڈی:پرندہ آزاد کرنے کی جرم میں 8سالہ بچی قتل

راولپنڈی(انتخاب نیوز) 8سالہ بچی پرندے کو پنجرے سے آزاد کرنے کی جرم میں قتل، تفصیلات کے مطابق رالپنڈی میں گھر کے مالکان نے 8سالہ ملازمین بچی زہرہ کو پرندوں کو غلطی سے پنجرے سے آزاد کرنے کی وجہ سے بیدردی سے تشدد کیا جس سے بچی انتقال کر گئیں۔ میڈیا کے مطابق بچی کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ان کی زوجہ نے ملکر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ ہلاک ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں