پشاور، مسلح افراد نے دکان میں بیٹھے شخص کو قتل کردیا

پشاور (انتخاب نیوز) پشاور میں تھانہ رحمان بابا کی حدود دیر کالونی روڈ پر سکھ پنساری کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دکان کے اندر قتل کر دیا۔ مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دیال سنگھ پشاور کے محلہ جوگن شاہ کے رہائشی تھے، ہر روز ڈبگری سے کوہاٹ روڈ پر اپنی پنساری کی دکان پر جاتے تھے اور پانچ بجے واپس آتے تھے صرف دو ہزار روپے ماہانہ کرایے کی دوکان میں گھر والوں کامشکل سے پیٹ پالتے تھے تاہم نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں انکے دو کزنز رنجیت سنگھ ، اور کول جیت سنگھ کو بھی نواحی علاقہ سربند بٹہ تل بازار میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی تخریب کاری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی عطا محمد دیر کالونی روڈ پر سکھ دیال سنگھ ولد ہردیال سنگھ سکنہ ضلع خیبر دکاندار جو کہ پنسار سٹور کر رہا تھا کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں