عرب شہزادے بلوچستان میں بے دریغ شکار کرتے ہیں، سینیٹ اجلاس

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں بلوچستان میں غیرملکیوں بالخصوص عرب شہزادوں کے پرندوں اور جانوروں کے بے دریغ شکار کامعاملہ اٹھ گیا بعض ارکان نے بھی شکار کے این اوسی مانگ لئے جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں چین نے دو ارب ڈالرز 23مارچ کو رول اوور کردیئے تھے پیسے رول اوور نہ کرنے کی باتیں غلط ہیں سینیٹر فیصل جاوید نے چیف جسٹس سے اپیل کردی بولے بینچ ٹوٹ گیا ہے لیکن انصاف کیلیے لوگوں کی آپ سے امید نہ ٹوٹنے پائے،، دینش کمار نے غیر ملکیوں کی جانب سے بلوچستان میں جانوروں کا شکار کرنے کا معاملہ بھی ایوان بالا میں اٹھادیا۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت میں ہوا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینٹر رضاربانی نے رائیٹر کی خبر سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کیا واقعی چین کی جانب سے 2ارب ڈالر کی رقم رول اوور نہیں کی جارہی ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کے چین نے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اورر کردی ہے رائیٹر سے نہ جانے کس نے بات کی ہے۔سینیٹر دینش کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افراد کو محفوظ علاقوں میں جانوروں اور پرندوں کے شکار کے لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کیا کررہی ہے۔ جس پر وزیرماحولیات شیری رحمان نے بتایا کہ ہم پر اس حوالے سے بہت دباؤ ہوتا ہے فون کالز آتیں ہیں آدھے ایوان سے بھی درخواستیں آئیں میں کسی کا نام نہیں لوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں