افغانستان کا اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

کابل(شِنہوا)افغانستان میں نگران حکومت نے قومی فوج کی تعداد کو 1 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات ملک کے چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے جمعہ کو ایک مقامی میڈیاکے ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔چند ماہ قبل وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا تھا کہ1 لاکھ 50 ہزارنفری پر مبنی مضبوط فوج بنائی جائے گی۔اہلکار نے بتایا کہ قومی فوج کے سپاہیوں کو مزید قابل اور پیشہ وربنانے کی کوششیں جاری ہیں۔افغان نگران حکومت اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن اور سلامتی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے طور پر سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں