کوہلو میں نادرا عملہ ٹک ٹاک پر ریلز بنانے لگے، خواتین اور بچے باہر قطاروں میں پریشان

کوہلو :نادرا ریجنل سینٹر کے مقامی آفیسر اعزاز رند کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا وہ اپنے دفتر میں ٹک ٹاک پر ریلز بنارہے ہیں جبکہ دفتر کے باہر خواتین بچے اور بوڑھے کھڑی دھوپ میں قطاروں میں ذلیل خوار ہوتے نظرآرہے ہیںتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نادرا ریجنل سینٹر کے مقامی آفیسر اعزاز رند کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا وہ اپنے دفتر میں ٹک ٹاک پر ریلز بنارہے ہیں جبکہ دفتر کے باہر خواتین بچے اور بوڑھے کھڑی دھوپ میں قطاروں میں ذلیل خوار ہوتے نظرآرہے ہیں جبکہ شہریوں نے دعوی کیا کہ نادرا اسٹاف جان بوجھ کر عوام کو تنگ کررہے ہیں جبکہ نادرا سینٹر میں ٹوکن نظام نا ہونے کی وجہ سے نادرا اسٹاف سفارشی لوگوں اور اقراپروری کے بنیاد پر کام کررہی ہے شہریوں کا کہنا تھا حکام بالا سے گزارش ہے کوہلو نادرا اسٹاف کو فوری طور پر ٹرانسفر کرکے ان کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے کی بنا پر محکمانہ کاروائی کیا جائے اگر نادرا اسٹاف نے اپنا روایہ تبدیل نا کیا تو مجبورا ان کے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں