توہین عدالت معاملہ پر الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا

اسلام آباد:توہین عدالت معاملہ پر الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ عدم پیروی پر خارج کردیا۔فردوس عاشق اعوان پر الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا،درخواست گذار کی مسلسل عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے کیس خارج کردیا،الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں