گرینڈ ہیلتھ الائنس کا 11جون سے سندھ کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کا عندیہ

کراچی: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت سندھ کو 11جون سے تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کا عندیہ دیدیا، الائنس کی جانب سے صوبہ سندھ کے تمام ہسپتالوں کے ملازمین کو رسک الاونس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، الائنس کی جانب سے سندھ حکومت کو 13 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما ڈاکٹر محبوب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمارے مطالبات پورے کرے دوسری صورت میں 8 جون سے صوبے میں ٹوکن اسٹرائیک اور 11 جون سے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔سندھ حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں