منگچر، انٹر نیٹ کی بندش اور آن لائن کلاسز کے اجراء کیخلاف احتجاجی ریلی

منگچر (نمائندہ خصوصی) چارسال کے زائد کے عرصے سے منگچر سمیت پورے قلات میں موبائل انٹرنیٹ کی غیراعلانیہ بندش سے تعلیم شدیدمتاثرہورہی ہے مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرا کا اعلان ہوا ہے انٹرنیٹ کی بندش سے یہاں کے طالب علموں کی تعلیم متاثرہوگی۔ان خیالات کااظہار، منصوراحمدلانگو، میرنوراحمدلانگو، میرمقبول لانگو،عمران محمدشہی، میرریحان لانگو، میرغلام مرتضی لانگو، نعیم محمدشہی، شفیق الرحمن بلوچ،یونس قادری، زیب محمدشہی، بی ایس او پجار کے رہنماں زاہد بنگلزئی، ادریس بلوچ، عبدالمطلب بلوچ، سمیع اللہ نیچاری، ایان رئیسانی، طارق کھوسہ،مجاہداکرم،ریاض احمدلانگو، نثاراحمدمحمدشہی، عبدالواسع، شاہ میر بلوچ، اعجاز نیچاری اوردیگر نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف جوہان کراس بازارمیں احتجاجی ریلی اورمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوہان کراس بازارمنگچرمیں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو قومی شاہراہ پر بازار کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک نکالی گئی مین چوک پرآکر یہ احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین نے آن لائن کلاسز کے باوجودموبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف نعرے درج کتبے اوربینرز اٹھاررکھے ہوئے تھے مظاہرین نے صوبائی حکومت اورمحکمہ اطلاعات اورنشریات سے مطالبہ کیا کہ موبائل انٹرنیٹ بحال کرکے یہاں کے طلبا طالبات کو علم کے حصول کے لیے انٹرنیٹ واحدذریعہ ہے جسے بند کرکے یہاں کے طالب علموں کے لیے علم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کئی تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کے اجرا کااعلان کیا ہے مگر منگچرقلات میں گزشتہ چارسال کے زائد کے عرصے سے موبائل انٹرنیٹ بند کردی گئی ہے جس سے ان آن لائن کلاسز میں یہاں کے طالب علم حصہ نہیں لے سکتے ہیں انٹرنیٹ کی عدم بحالی سے وہ اپنے کلاسز سے محروم ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالب علموں کے اس مسئلے پر سنجیدگی کامظاہرہ کرکے موبائل انٹرنیٹ بحال کی جائے ورنہ ہم قومی شاہراہ بلاک کرنے سمیت ہرقسم کی احتجاج پر مجبورہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں