حب ندی میں نہانے کے دوران ہونیوالی اموات پر قابو پایا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ
حب (آن لائن) حب کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سمیت ڈپٹی کمشنر حب، ایس ایس پی حب سے مطالبہ کیا کہ حب ندی میں حب اور کراچی کے لوگ نہانے کے غرض آنے والے زیادہ تر افراد اپنی قمیتی زندگی سے ہاتھ دوھ بیٹھتے ہیں جوکہ آئے روز لوگ حب ندی میں ڈوب کر جانبحق ہونے کا واقعہ رونماءہوتے ہیں آج بھی تین افراد نہانے کے غرق سے کراچی کے علاقے لیاری سے حب ندی آئے تھے جوکہ 2 افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے ایک افراد کو ایدھی رضا کاروں نے بچا لیا ہے جوکہ قیمتی جانیں ضیاءہونے پر نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔حب کے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اعلی احکام سمیت ڈپٹی کمشنر حب، ایس ایس پی حب مقامی پولیس زریعے حب ندی میں نہانے پر سختی سے پابندی عائد کرکے ہمیشہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی جائے تاکہ کسی کی قیمتی جانیں ضیائع ہونے سے بچ جائے۔
Load/Hide Comments


