میڈیا میں خبریں آنے کے بعد ”جیڈا“ کے سیلری اکاﺅنٹ پر بندش ختم کردی گئی

گوادر (آن لائن) خبریں چلنے کے بعدسیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ” جیڈا “کے سیلری اکاﺅئنٹ پر بندش ختم کرادی ،دوسرے اکاﺅئنٹ پابندی بدستور جاری ،تفصیلات کے مطابق قومی میڈیا پر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں خبریں چلنے کے بعد سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے جیڈا کے سیلری اکاﺅئنٹ پر لگائی گئی بندش ہٹا دینے کا حکم جاری کردیا جبکہ دوسرے مالیاتی اکاﺅئنٹ پر پابندی بدستور جاری ہے سیلری اکاﺅئنٹ پر بندش ہٹانے کے بعد جیڈا کے160ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی اب ممکن ہوسکے گی واضح رہے کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے بعد سابقہ منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ طور پرمشکلات کھڑا کردینے کی وجہ سے جیڈا کا نظام شدید متاثر ہوا ہے دوسری جانب نئے منیجنگ ڈائریکٹرکو اختیارات بھی ابھی تک سونپ نہیں دیئے گئے ہیں ان سارے مسائل کے پیداہونے کے بعد سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے جیڈا کے تمام مالیاتی اکاﺅئنٹ پر بندش کا سرکاری مراسلہ جاری کردیا تھا تاہم میڈیا میں کبریں چلنے کے بعد سیکرٹری نے جیڈا کے سیلری اکاﺅئنٹ پر بندش ختم کرادی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں