ملک کو آئین دینے والی جماعت اور ملک کو مشکلات سے نکالنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پارٹی کے سینئر رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری محی الدین بلوچ اور سمیع رؤف بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی موضوعات پر گفت و شنید کی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین جمہوریت اور قانون کی بالادستی واستحکام کے لئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں و جدوجہد سب سے بڑھ کر اور سب سے اعلیٰ ہیں۔ ملک کو آئین دینے والی جماعت اور ملک کو مشکلات سے نکالنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پوری دنیاء میں پاکستانی قوم کو ایک باوقار قوم کے طور پر متعارف کرایا ملک کو آئین دیا اور قوم کی بے بسی دور کرنے کے لئے کردار نبہایا۔شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک و قوم کو ترقی دینے کے لئے جو سوچ دی اگر اس پر عملدرآمد کیا جاتا تو آج پاکستان معاشی لحاظ سے ایک اعلیٰ مقام پر ہوتا لیکن ان کی اس سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے کردار نبہانے کی بجائے ہمیشہ اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملک سیاسی اور معاشی لحاظ سے عدم استحکام کا شکار ہے نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے بلدیاتی الیکشن میں متاثرکن کارکردگی دکھانے کے بعد قومی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دینے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اہم سیاسی و قوم پرست رہنماء رابطے میں ہیں جو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرچکے ہیں ان کی شمولیت سے پارٹی مذید مضبوط اور توانا حیثیت اختیار کرجائے گی اس سلسلے میں پارٹی ورکرز محنت جاری رکھیں اور صوبے میں پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اپنا کردار نبھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں