وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ حاصل کرلیا، وزیراعظم شہبازشریف پر 180 اراکین نے اعتماد کااظہار کیا۔
Load/Hide Comments


