چند افراد ذاتی عناد اور ہٹ دھرمی کے باعث ملک کے نظام کوتہہ وبالا کرنے سے گریز کریں، حافظ حسین احمد
کوئٹہ(این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی سے ٹیلیفون پر رابطہ عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علمائے اسلام کے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ چند افراد ذاتی عناد اور ہٹ دھرمی کے باعث ملک کے نظام کوتہہ وبالا کرنے سے گریز کریں، ملک پہلے ہی سے تباہی سے دوچار ہے اس پر رحم کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام ملکی استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو انصاف کے تقاضوں پر عمل درآمد کیلئے ملکی حالات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا،انہوں نے کہا جمعیت نے ہمیشہ آہین پاکستان کی استحکام اور بقائ کے لیے جا بر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام نے معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں سیاسی ومعاشی بحران پیدا کیا جارہا ہے دریں اثنا جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر حافظ ہدایت اللہ پیرزادہ جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سوشل میڈیا کے رکن کلیم اللہ مولانا عبدالمالک نے جمعیت علمائ اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی


