موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ایمرجنسی لگا دی۔ بلوچستان کے علاقے کیچ میں میرانی ڈیم بھر گیا، اسپل وے سے اخراج جاری، ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل، حالیہ بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے اور مشینری کو الرٹ کردیا۔
Load/Hide Comments


