بساک کی جانب سے نصیرآباد میں یونیورسٹی کی قیام کے لئے ٹوئیٹر کیمپئین کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نصیرآباد جو ایک بہت بڑا خطہ ہے ابھی تک ایک یونیوسٹی سے محروم ہے، جس میں بیشتر طلباء انٹرمیڈیٹ کے بعد اپنا تعلیم ترک کر دیتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے کر جلد سے جلد اس پر عمل کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ایک کیمپئین کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کیمپئن کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو مئی بروز منگل شام ساتھ بجے سے لیکر رات بارہ بجے تک ھیشٹیگ #NaseerabadNeedsUniversity کے عنوان سے ایک کیمپئین چلائی جائے گی۔ انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اس کیمپئن میں بھرپور حصہ لے کر نصیرآباد میں یونیورسٹی کی قیام کے لئے آواز بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں