اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شرکت نہیںکی
کوئٹہ (یو این اے) اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس ،پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شرکت نہیں کی ،پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہادر ودان کہتے ہیں کہ جب تک ایک گروپ کو پشتونخوامیپ کے نام سے دعوت دی جائیں توپھر ہم کیسے شرکت کرے۔ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی تاہم اس سلسلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی یا اس کی پارٹی کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی ۔جب اس سلسلے میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہادر ودان سے رابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ اے این پی پشتونخواملی عوامی پارٹی کی بجائے ایک گروپ کو دعوت دیتے ہیں جب تک پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہیں ہمیں بھی دعوت دیاتھا لیکن اس کے ساتھ ایک گروپ کو بھی پشتونخوامیپ کے نام سے دعوت دیاتھا جب ایک گروپ کو پشتونخوامیپ کے نام سے دعوت دی جائے توپھر ہم کیسے وہاں جائیں اگر وہ اپنی پارٹی بنائیں توپھر جو بے شک دعوت دیاکرے ہمیںکوئی اعتراض نہیں لیکن یہاں معاملہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ دیاہے ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہی میں باچاخان کانفرنس بلائی تھی اس سلسلے میں جب اے این پی خیبرپشتونخوا کے صدر ایمل ولی سے پوچھا گیاتو ان کاکہناتھاکہ ہم نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو دعوت دی تھی ۔


