نصیر آباد، چھتر پولیس کی تحویل سے اغوا کیس کا ملزم فرار، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

تمبو : چھتر پولیس کی قید میں اغواءکے کیس میں مطلوب ملزم پولیس کی حراست میں سول ہسپتال سے فرار ایس ایس پی نصیرآباد نے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو فوری طور پر معطل کردیا پولیس کے مطابق چھتر پولیس اغواءکے مقدمے میں مطلوب گرفتار ملزم مراد ولد گنجام شیخ جو کہ سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی سے فرار ہوگیا جس پر ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے فوری طور پر ایس ایچ او چھتر قادر رند تھانہ چھتر کے تفتیشی علی بخش ابڑو اور سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ہیڈ محرر محبوب علی سولنگی کو معطل کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں