کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاپولیس نے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے کار کے خفیہ خانوں سے منشیات کے 6 پیکٹ برآمد کرلئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ کار کے خفیہ خانوں سے منشیات کے 6پیکٹ برآمد کرلئے ہیں، ملزم خورشید منشیات کوئٹہ سے براستہ حب کراچی اسمگل کررہاتھافدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ منشیات کے پیکٹس کوسیل کرکے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کار کے پارٹس کوکھولاگیااورمنشیات برآمدکی گئی ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ ملزم کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کیاجارہاہے۔
Load/Hide Comments


