شوگر مافیا کیخلاف کارروائی کا وعدہ جلد پورا ہوگا، شبلی فراز

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، تو وہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج بنی گالہ میں شوگر مافیا کے خلاف ایکشن سے متعلق اہم اجلاس ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہوگی۔شبلی فراز نے کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کا وزیرِ اعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں