بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی گئی

کوئٹہ:وزارت داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں اندرون صوبہ / بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کی ایس او پیز کے تحت چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام بسوں کو اور ویگنوں کو اسپرے کیا جائے گا ہر مسافر گاڑی میں ایک نشست پر مسافر بیٹھا جائے گا جبکہ دوسری نشست کو خالی چھوڑا جائے گا ہر گاڑی میں ہینڈ سینٹائرز کی سہولت ضروری ہوگی ماسک پہنا لازمی ہوگا ٹیکسی گاڑیوں میں صرف 3 افراد سفر کرسکیں گے 18 سیٹر بس میں 10 مسافر سفر کریں گے مسافر بسوں میں زیادہ سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی بس اڈوں اور ٹرمینلز میں سماجی فاصلہ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں