پاکستان بھر سے حج پروازوں کی روانگی اتوارسے شروع ہو گی

اسلام آباد : ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی اتوار سے شروع ہوگی۔ عازمین حج کو لے کر پہلی فلائٹ کراچی جبکہ دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہوگی، اتوار کی رات 9 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی۔رواں سال پونے دو لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، گزشتہ سال مجموعی طور پر 75 سے 80 ہزار عازمین نے حج کیا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محموداور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عازمین کو رخصت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں