سوات، پولیس کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر چھاپا، گھر پر موجود نہیں تھے

(انتخاب نیوز) سوات میں پولیس اورایلیٹ فورس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا ہے۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث اہلکار واپس چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں