منگچر، بجلی اور گیس بحران کیخلاف خواتین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ پر دھرنا

منگچر (نمائندہ انتخاب) منگچر میں بجلی اور گیس بحران کیخلاف خواتین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کلی حاجی حیات خان کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا، دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بحران کے باعث امور خانہ داری متاثر ہوکر رہ گئی ہے زمینداری سمیت دیگر کاروبار زندگی بھی شدید متاثر ہیں۔ خواتین اور بچے گیس بجلی کی فراہمی کے لیے درج نعرے والے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بعدازاں ایس ڈی او کیسکو امیرحمزہ لانگو، رسالدار لیویز علی اصغر نیچاری، ایس ایچ او سیف اللہ لہڑی ودیگر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے، یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے اور سڑک ہرقسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں