خضدار، ایک ہی خاندان کے 7 افراد گھر سے اغوا، 6 کو چھوڑ دیا گیا، طالبعلم نعمان تاحال لاپتہ

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار سے رات گئے سات افراد کو لاپتہ کیا گیا، بعدازاں چھ افراد کو رہا کردیا تھا تاہم ایک طالبعلم تاحال لاپتہ ہے۔ کھنڈ جنگی آباد سے اٹھائے گئے سات افراد میں سے چھ افراد کو زیدی کے علاقہ سورگز میں چھوڑ دیاگیا جبکہ ایف ایس سی کا طالب علم نعمان ولد علی حسن تاحال لاپتہ ہے۔ سٹی خضدار کے محلہ جنگی آباد میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب چند گاڑیوں میں مسلح افراد نے ایف ایس سی کے طالب علم نعمان غلامانی، نوید غلامانی اور ان کے والد علی حسن غلامانی، ایف ایس سی کے طالب علم سراج احمد اور اسکے والد میر محمد غلامانی کو، عبدالرﺅف اور سکندر کے ہمراہ ایک خاتون کو اٹھاکر لے گئے تھے۔ لواحقین نے تصدیق کی کہ چھے لاپتہ افراد کو زیدی کے علاقہ سورگز میں چھوڑ دیاگیا، جبکہ ایف ایس سی کا طالب علم نعمان غلامانی تاحال لاپتہ ہے۔ اس حوالے سے اہلخانہ نے مقتدر حلقوں سے اپیل کی ہے کہ نعمان کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں