ڈی جی خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، 16 اہلکار شدید زخمی

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 16 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ چھکان کے قریب منزل کی جانب رواں دواں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں