انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کے ریپ ایکٹ کا منصوبہ ناکام بنا دیا، رانا ثنا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے، گفتگو میں دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے۔ ان کا مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ منصوبے پر آج رات ہی عمل ہونا تھا، گفتگو میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ منصوبہ بنایا گیا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی کی جائے، اس لیے ہم نے قوم کو آگاہ کرنا مناسب سمجھا۔ انہوں نے اب انتہائی گھٹیاڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں