پشین میں لوکل سرٹیفکیٹ کی دستاویزات پر جعلی دستخطوں کا انکشاف، تحقیقات شروع
پشین : پشین میں لوکل سرٹیفکیٹ کے دستاویزات پر جعلی دستخطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ایک سائل کی لوکل سرٹیفکیٹ کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ مذکورہ نائب تحصیلدار نے دوران جانچ پڑتال دستاویزات پر لوکل کمیٹی ممبران کے دستخطوں کو مشکوک جان کر تحقیقات شروع کرتے ہوئے معاملے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر پشین کو آگاہ کیا۔ سائل اور لوکل برانچ کے مطابق جعلی دستخط لیویز فورس کے ملازم نے کئے ہیں واقعہ منظر عام پر آنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے لوکل کمیٹی ممبران نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور جعلی دستخط کر نیوالے لیویز ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


