ضلع لسبیلہ میں فیکٹریوں کے فضلے اور دھوئیں کے اخراج سے ماحولیاتی آلودگی کو شدید خطرات لاحق

بیلا (یو این اے) ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تبدیلیوں اور خطرات کا سبب ہے موسمیاتی تبدیلیاں بقائے انسانی اور کائنات کے جملہ نظام کیلئے خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہے اس وقت پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے یو این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق تحصیل بیلا سمیت ضلع لسبیلہ میں فیکٹریوں کوئلے کی بھٹیوں سے دھوئیں کے اخراج سے نہ صرف انسانی زندگیوں بلکہ چرند پرند اور زراعت سمیت گلہ بانی کے شعبے کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہے فیکٹریوں اور غیر قانونی بھٹیوں برف کارخانوں سے دھوئیں اور دیگر مضر صحت بخارات کے اخراج پر محکمہ ماحولیات کے ذمہ داروں کی چشم پوشی اور ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات کا نہ ہونا معنی خیز اور باعث تشویش امر ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے حکومت وقت متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کو سنجیدگی سے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے نقصانات سے نپٹا جاسکے اس حوالے سے سول سوسائٹی ماحولیات پر کام کرنے والی تنظیموں کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے پانچ جون آجماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس دن مختلف سرکاری و غیر سرکاری ادارے سمینارز اور آگہی پروگرامز کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کردار تو ادا کرتے ہیں لیکن عملی طور پر اس کردار میں تسلسل نہ ہونے کے باعث یہ کاوشیں کار گر اور پائیدار نہیں ہوتیں یہ امر انتہائی ضرورت کا حامل ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی گمبھیر صورتحال سے بچا کیلئے پائیدار اور مستقل بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں