قوم پرست سریاب کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہو چکے ہیں، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سریاب سمیت ملحقہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے قوم پرست نمائندے اسمبلی میں تو پہنچ گئے مگر سریاب کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے آج بھی پانی،بجلی،گیس،صحت،تعلیم سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے قوم پرستی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہ کئے ان خیالات کااظہار انہوں نے سریاب سمیت ملحقہ علاقوں سے آئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قوم پرستی کا لبادلے اوڑے سریاب کے نمائندے اسمبلی میں تو پہنچ گئے مگر ان لوگوں کے بول گئے جن کے ساتھ انہوں نے وعدے کئے تھے سریاب کے قوم پرست نمائندوں سے کہتا ہوں کہ قوم پرستی کے نام پر سریاب کے عوام کے ساتھ جو عدے کئے تھے وہ پورے کرئے مگر وہ وعدہ کیا جو وفا ہوجائے انہوں نے کہا کہ سریاب سمیت ملحقہ علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم،جگہ جگہ کہچرے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں صحت تعلیم کا تو نام ونشان ہی نظر نہیں آرہا قوم پرستی کا نعرہ لگانے والے اپنے سیاسی ساگ بچانے میں لگے ہوئے ہیں انہیں سریاب کے بنیادی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہیں جب پیپلز پارٹی کا دورہ حکومت تھا تو ہمیشہ اسمبلی میں سریاب کی حقوق کی بات کی آئندہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کرتارہوں گا سریاب کے حقوق کے حوالے سے کبھی بھی دستبرار نہیں ہوں گا سریا ب کے عوام کیسا تھ دلی محبت اور پیار کا رشتہ ہے یہاں کے عوام غریب اور علاقہ پسماندہے میں سریاب سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام سے کہتا ہوں کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ سریاب کی تقدیر بدل جائے گی قوم پرستوں پر مزید بروسہ کرنا سریاب کے لئے نیک شگون نہیں لہذا نوجوانوں کو کہتاہوں کہ وہ اپنے حقوق کے لئے میدان میں آئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سریاب یونٹ کے کارکن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے گلی محلوں کا سروئے شروع کرکے گھر گھر جاکر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائے کہ مزید قوم پرستی کے نام انہیں بے وقوف بنایا جارہاے مزید دھوکہ دہی سے بچ جائے انہوں نے کہ بلوچستان حکومت سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سریاب کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے تعمیر وترقی کاموں کی خود نگرانی کرئے کیونکہ علاقے نمائندوں سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں