کراچی، عمران خان کا حامی پولیس کی حراست میں جاں بحق، لواحقین پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پولیس عمران خان کے ایک حامی کو اٹھا کر کراچی کے سرجانی تھانے لے گئی جہاں وہ حراست میں مارا گیا۔ متوفی کے لواحقین مقدمہ درج کرانے آئے تو پولیس نے ان پر فائرنگ کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں عمران خان کے ایک حامی کو کراچی کے سرجانے تھانے کی پولیس نے اٹھا لیا جہاں وہ تھانے میں دوران حراست مارا گیا۔ متوفی کے لواحقین جب مقدمہ درج کرانے تھانے آئے تو پولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجانی تھانے کے پولیس اہلکار عمارت کے اندر سے باہر جمع لوگوں پر فائرنگ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں