سیلاب متاثرہ کسانوں میں چاول کے غیر معیاری بیج کی تقسیم ، تحقیقات کا حکم
ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار) نصیراباد کے سیلاب متاثرہ کسانوں زمینداروں میں چاول کے بیج کی تقسیم کرنے والے ایشن ڈویلپمنٹ بنک کے پروجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں جعلی سروے کرنے اور غیر معیاری بیج کی فراہمی پر سیکریٹری زراعت بلوچستان کا بڑا ایکشن 8ہزار چاول کے بیج کے بیگوں کو غیر معیاری قرار دے کر ایف اے او کے تقسیم کے عمل کو روک کر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کمشنرنصیرآباد ڈویڑن بشیر احمد بنگلزئی کی کوشیشوں سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ پانچ اضلاع کے کسانوں زمینداروں کو چاول کی فصل کاشت کرنے کےلیے مفت چاول کا بیج دینے کےلیے ایشن ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ایف اے او این او سی جاری کی تھی مگر کسانوں زمینداروں نے سیکریٹری زراعت بلوچستان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نصیرآباد کو شکایات سے آگاہ کیا گیا کہ فراہم کردہ چاول کا بیج غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے کم پیدا ہورہا ہے جس سے پیداوار میں اضافہ کے بجائے نقصان کا امکان ہے جس پر سیکریٹری زراعت امید علی کھوکھر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نصیرآباد عتیق الرحمن کھوسہ نے ایف اے او کے بیج کے 8ہزار بیگوں کو غیر معیاری قرار دے کر نمونے زراعت لیبارٹری میں بھیج دیئے گئے ہیں نصیرآباد کے کسانوں زمینداروں نے سیکریٹری زراعت بلوچستان کی جانب سے بروقت نوٹس لے کر کسانوں زمینداروں کو بڑے نقصان سے بچا دیا گیا ہے۔


