حامد میر نے فیاض الحسن چوہان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی

اسلام آباد:سینئر صحافی حامد میر نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔ منگل کو حامد میر نے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دی ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرے کے رد عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات نے میرے اور میرے مرحوم والد پر گھٹیا الزامات عائد کئے۔درخواست میں کہاگیاکہ یو ٹیوب پر فیاض الحسن چوہان نے میرے مرحوم والد کے خلاف گمراہ کن،بے بنیاد،جھوٹے اور گھٹیا الزامات عائد کئے۔درخواست میں کہاگیاکہ یوٹیوب پر موجود ویڈیو کو پوری دنیا میں دیکھا گیا۔درخواست کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے الزامات سے مرحوم وارث میر کے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔درخواست میں کہاگیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں