دکی میں تلاو دامان سے ایک لاش برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

دکی (آن لائن) سب تحصیل تلاو کے علاقے تلاو دامان سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔لیویز رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق لاش کی شناخت شراف الدین غورنی لونی کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا گیا ہے۔شراف الدین لونی کا زمین کے تنازعے پر قبائلی جھگڑا چل رہا ہے۔لاش کو دکی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں