کوئٹہ اور گردونواح میں تیزہواوں کیساتھ بارش، مختلف اضلاع میں ژالہ باری کا امکان

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ اور گردونواح میں تیزہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے شہر میں جل تھل ایک ہوگیا ،بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔جمعہ کی سہ پہر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بادل چھانے کے بعد گردآلود تیزہواوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جا ر ی رہا جس کے بعد شہر کی نالیاں ابل پڑیں اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ،بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کیسکو کے متعدد فیڈرز ٹریپ کرجانے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان ، خضدار،سبی،نصیر آباد، لسبیلہ ،ژوب، گوادر، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ اور آواران میں آ ندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پرژالہ باری کا سلسلہ جا ری رہا جبکہ آج ( ہفتہ ) کو بھی صو بے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ بارکھان ، خضدار،سبی،نصیر آباد، لسبیلہ ، ژوب، گوادر، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ اور آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں