نواب بگٹی کے بعد قاضی فائز عیسیٰ ہی بلوچستان کی آخری اُمید ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لاجر بنچ کریگا تمام ساتھی اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں قاضی فائزعیسیٰ کے والد نے قیام پاکستان کے حق میں اپنا ووٹ دیا انکے خلاف ریفرنس بدنینی پر مبنیٰ ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ 12اکتوبر 1999کے بعد سے بلوچستان کی سالمیت پرتمام لیڈران نے سمجھوتہ کیا،نواب اکبر خان بگٹی کے بعد صوبے کی آخری امید جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں ہم دعا گو ہیں کہ انکے خلاف قائم بدنیتی پر مبنیٰ ریفرنس خارج ہواگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے استحکام،ترقی، پائیداری کے لئے اہم ترین اقدام ہوگا، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر محمد عیسیٰ اور نواب اکبر خان بگٹی پاکستان کے بانیوں میں سے تھے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت بلوچستان کو پاکستان میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کی حب الوطنی پر انفرادی مفادات کے لئے شک کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں