ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار،جعلی ویزے برآمد
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ 2 ملزان کو گرفتارکر لیا۔حکام ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو شیخوپورہ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا جن میں صغیر عباس اور وقاص مسیح شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان یورپی ممالک میں ورک ویزے کے نام پر رقوم وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس اور 10جعلی ویزے برآمد کرلئے گئے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان ہنڈی حوالہ میں بھی ملوث تھے جن کے موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کرلئے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ریگولیشن ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔
Load/Hide Comments


