پیپلز پارٹی محکوم و مظلوم طبقے کی جماعت ہے، بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے، علی مدد جتک
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماﺅںنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محکوم ،مظلوم طبقے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے پارٹی قائدین نے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، پیپلز پارٹی میں ہر زبان اورقوم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اپنے قیام سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور ملک کیلئے قربانیاں دیتی آرہی ہے ،انشاءاللہ آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ ،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر علی مدد جتک، نائب صدر حاجی ریاض شاہوانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان، لیبر بیورو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری صغیر کھرل، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالولی وردگ اور کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید محمد ایوب آغانے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیراہتمام حلقہ پی بی 28 میں سردار نسیم نوتانی ،چیئرمین سرور شاہ نوتانی، حاجی محبت جان عمرانی، میر عبدل وحید جمالدنی،ڈاکٹر اسحاق نوتانی، میر عبدالمالک قلندرانی سمیت درجنوں سیاسی رہنماو¿ں کی مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز حاجی خان محمد بڑیچ، غلام محی الدین رند، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، رکن صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سردار عمران بنگلزئی، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہ جہان گجر، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، پیپلز انجنیئرز فورم کے جنرل سیکرٹری انجنیئر احسان خلجی، پیپلز ڈاکٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ملک حنیف کاکڑ، یوسف بنگلزئی، ریکارڈ سیکرٹری حفیظ الرحمن شاہوانی، پیپلز ایس ایف کے نائب صدر قیصر بلوچ، فنانس سیکرٹری عمران لانگو، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسرار شاہوانی، رخشان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جاوید ڈومکی، بابے بنگلزئی سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے سردار نسیم نوتانی ،چیئرمین سرور شاہ نوتانی، حاجی محبت جان عمرانی، میر عبدل وحید جمالدنی،ڈاکٹر اسحاق نوتانی، میر عبدالمالک قلندرانی اوردیگر کو مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار میں موقع ملا ہے پارٹی نے ہمیشہ ملکی وسائل کا رخ غریبوں اور محروم طبقات کی طرف موڑ ا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ ہم جھوٹے دعووں پر یقین نہیں رکھتے۔ بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں بننے والی حکومت نے بہت مشکل حالات کے باوجود 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری، این ایف سی ایوارڈ، پشتونوں کے بے نام صوبے کو خیبر پشتونخوا کا نام دیا۔ سی پیک کی بنیاد رکھی، پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیاسابق فاتا میں اصلاحات کا آغاز کیا محروم خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ایشیا کا سب سے بڑا سماجی پروگرام بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز، ملازمین کی تنخواہوں میں 125 فیصد اضافہ سمیت بلوچستان کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج، 18 ہزار نوجوانوں کو ملازمین اور دیگر اقدامات قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو پیپلز پارٹی کے وزراءنے میرٹ کی بنیاد پر ہزاروں نوجوانوں کو بلا معاوضہ ملازمتیں دیں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا لیکن افسوس موجودہ صوبائی حکومت میں کلاس فور کا پوسٹ 7 لاکھ میں بک رہی ہے اور خرید وفروخت کی باقاعدہ منڈی لگی ہوئی ہے جس سے نوجوان بددل ہوکر عسکریت کی طرف مائل ہورہے ہیں بدامنی، چوری، رہزنی اور دیگر سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس پاکستان پیپلز پارٹی برسرِاقتدار اکر سنگین معاشی بحران کے خاتمے ، نوجوانوں کو مرکز اور صوبے میں روزگار دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم اور صوبے کا وزیر اعلی پارٹی کا ایک جیالہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام اور نوجوانوں کو مایوس کیا عمران خان کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے یہی وجہ ہے کہ سیاسی ورکرز اور نوجوان قوم پرستوں، مذہب پرستوں اور 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے جھوٹے دعوے کرنے والے سے مایوس ہوکر نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئے روز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔


