میر شفیق الرحمن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، جھالاوان عوامی پینل
کوئٹہ (آن لائن) جھالاوان عوامی پینل کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرہ درج تھے مرکزی رہنما میر ندیم الرحمن بلوچ ، ٹکری اختر جان ، عباس مینگل ،ملک عرفان رئیسانی ، حافظ نصیر مینگل ، عمران کریم رئیسانی ، میر فخر محمد شہی ، میرعظیم خان رئیسانی ، میرمحمد طاہر رئیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک قوم پرست پارٹی کی جانب سے جھالاوان عوامی پینل کے قائد پر بلاجواز الزام تراشی قابل مذمت ہے ، قبائلی معاملے کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں اسطرح جھالاوان عوامی پینل کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے الیکشن قریب آتے ہی مذکورہ قوم پرست جماعت اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کی ناکام کی کوششیں کررہی ہے میر شفیق الرحمن کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے سے گریز کیا جائے ہم اپنے قائد کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور میر شفیق الرحمن مینگل پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے بلوچستان کے غریب مظلوم عوام صوبے کے حالات بدلنا چاہتے ہیں لیکن مذکورہ جماعت بلوچستان کو بدامنی اور پسماندگی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دین گے ۔ صوبائی حکومت نے جانبداری اور ناانصافی کی کوشش کی تو آئینی اور جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور احتجاج کا ہر جمہوری راستہ اختیار کریںگے جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہو گی مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منشتر ہوگئے۔


