کراچی ، تحریک انصاف نے مزید 6 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے باہر کردیا

کراچی(صباح نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے کراچی کے مزید 6بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نکالے گئے نمائندوں میں صدر ٹائون کے علی رضا، کورنگی ٹائون کے سلمان خان، صدر ٹائون یوسی ون کے چیئرمین عمران پروانی اور مورو میر بحر ٹائون کے عبدالمجید شامل ہیں۔اورنگی ٹائون یوسی 5کے چیئرمین ملک اختر اور یوسی 7مومن آباد کے محمد ادریس کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں اور ایک جیسے اسٹیریو ٹائپ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن میں پارٹی ہدایت پرعمل نہ کرنے پر 11بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں