بلوچستان، کورونا کے338نئے کیسز، اموات75ہوگئیں

کوئٹہ:بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 338نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7673ہوگئی کورونا کا شکار دو مزید مریض انتقال کرگئے جبکہ 77مریض صحت یاب بھی ہوئے، محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے13اضلاع میں 338مریضوں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے متاثرہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد7673ہوگئی ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق 7673 مصدقہ مریضوں میں سے 98 فیصد یعنی7525 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 6142 کا تعلق کوئٹہ، 199 کا جعفرآباد،147 کا قلعہ عبداللہ اور 140 کا تعلق پشین سے ہے، اب تک بلوچستان کے تیس اضلاع سے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 77 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2673 ہوگئی ہے،4925 مریض زیر علاج ہیں جبکہ300افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 1762 افرا د کو کورنٹائن سینٹرز میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے دو مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے،صوبے میں اب تک کورونا سے جان بحق مریضوں کی تعداد 75ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں