آئندہ تین روز میں ملک میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، عمر ایوب

اسلام آباد:وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ تین روز میں ملک میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جو ذخیرہ اندوزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگلے تین دن میں صورت حال بہتر ہوجائے گی، ابھی بھی کارروائی کی جارہی ہے اور پیٹرول کے ذخائر پکڑ کر مقدمات درج کیے گئے ہیں،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مانگ 30 فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں