بلدیہ کوئٹہ کے عملے کی نااہلی، شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن سے امراض پھیلنے لگے
کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے عید الضحی کے موقع پر صفائی مہم وی آئی پی اور با اثر افراد تک کے محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ شہر کے بیشتر حصے میں مہینوں سے کچرے پڑے ہوئے ہیں کوئی اٹھا نے والانہیں اس حوالے سے کئی مرتبہ میڈیا کی جانب سے ایڈ منسٹریٹر کی توجہ ان علاقوں کی طرف مبذول کرائی گئی جہاں ایک سال سے زائد عرصے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کچرے نہیں اٹھا ئے ہیں لیکن ہر بار یقین دہانی کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ بہانہ کر کے مزید وقت مانگ لیتے ہیں لیکن صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ موسم گرما میں مچروں کی بہتات کی وجہ سے ملیریا سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ہونا تو یہ چاہیے کہ عید الضحی کے موقع پر چلائی گئی صفائی مہم تمام علاقوں میں یکساں طور پر کی جاتی لیکن افسوس کہ میٹروپولیٹن کو حکومتی اراکین سے فرصت نہیں وہ عام کی طرف کس طرح توجہ دیں گے جن علاقوں میں کئی عرصے سے کچرے نہیں اٹھائے گئے ان میں سبزل رود،سریاب روڈ،پشتون آباد،کلی پائند خان،نواں کلی،موسی کالونی،کلی بنگلزئی،سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ان علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریری درخواستیں بھی متعلقہ حکام کو دی ہیں لیکن افسوس ہماے درخواست پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوسکا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،چیف سیکرٹری بلوچستان کوئٹہ شہر میں ابتر صفائی کی صورتحال کا نوٹس لیں۔


