سندھ ہائیکورٹ، کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری

کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات جاری رہنے پر عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کیوں غیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام ہورہی ہے؟ کیوں نہ غیرقانونی تعمیرات کاذمہ دارجی ایس بی سی اے کوٹھہرایا جائے؟ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کی رپورٹ کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل غیرقانونی تعمیرات مسمارکردی جائیں، غیرقانونی تعمیرات ختم نہ کی گئیں توحکم عدولی کے ذمہ دار ڈی جی ایس بی سی اے ہوں گے۔غیرقانونی تعمیرات نہ روکنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی، آئندہ سماعت سے قبل ذمہ داروں کاتعین نہ ہوا تو اراکین کمیٹی عدالت میں خود پیش ہوں۔عدالت نیڈی جی کی رپورٹ کوبھی غیرتسلی بخش قراردے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کب تک مسمار کی جائیں گی یہ نہیں بتایا گیا، غیرقانونی تعمیرعمارت کے گیس، بجلی، پانی کے کنکشن کیوں ختم نہیں کئے گئے، ایس بی سی اے کیلئے مخصوص تھانے کے باوجود دیگر فورس کی کیوں ضرورت ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں