بیٹے کو تحریک انصاف نے اپنے ساتھ احتجاج کے لیے اکسایا، کارکن کے والد کا اعترافی بیان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نومئی کے واقعات کے ایک اور کارکن عمر فاروق کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔عمرفاروق کے والد نے اپنے بیٹے کی حرکات پر شدید شرمساری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کوتحریک انصاف نے اپنے ساتھ احتجاج کے لیے اکسایا۔عمران خان کے اپنے بیٹے لندن میں آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمارے بیٹے کو ورغلا کر بغاوت میں لگا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور فوج ہماری ریڈ لائن اور فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں